حیدرآباد۔2دسمبر(اعتماد نیوز)
خوراک و پروسيسنگ کى مرکزى وزيرمملکت نرنجن جيوتى کے ايک فرقہ کے خلاف نازيبہ اور قابل اعتراض بيان پر آج پارليمنٹ کے دونوں ايوانوں ميں اپوزيشن نے جم کر ہنگامہ کيا اور وقفہ سوالات اور وقفہ صفر کو چلنےنہيں ديا۔
پارليمنٹ کى
کارروائى آج صبح شروع ہوتے ہى لوک سبھا اور راجيہ سبھا ميں کانگريس ، ترنمول ، سماج وادى پارٹى بہوجن سما ج پارٹى ، جنتا دل (يو) اور بائيں بازو کى پارٹيوں نے اس معاملہ پر زبردست ہنگامہ کيا اور نرنجن جيوتى سے اس سلسلہ معافى مانگنے اور کابينہ سے انہيں برخاست کرنے کا م مطالبہ کيا۔